(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی "مقبوضہ بیت المقدس” اور "غزہ” میں پر امن احتجاجی ریلی پر فائرنگ، کوریج کرنے والے دو صحافی زخمی ایک کی حالت تشویشناک۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق "مقبوضہ بیت المقدس” اور تیرا سالوں سے اسرائیلی غیرقانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر”غزہ” میں فلسطینیوں کی جانب سے اپنے حقوق کی فراہمی اوراسرائیلی مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی جارہی تھی، اسرائیلی فوج کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے یلی کی کوریج کرنے والے فلسطین ٹی وی کے نمائندے "عبدالرحمٰن الكحلوت”زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب "غزہ” میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر بھی صیہونی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صحافی "احمد شاور” زخمی ہوگئے، دونوں زخمی صحافیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی "احمد شاور” کی حالت تشویشنا ک ہے ۔