(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی خبررساں ایجنسی "وفا” نے بتایا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ میں فلسطینی شہریوں کے گھروں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے متعدد گھروں کے سامان کو تباہ کر دیا اور چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ نیز، کیمپ کے ارد گرد کے علاقے میں خاندانوں کو ان کے گھروں سے باہر نکال دیا گیا اور ان گھروں کو فوجی بیرکوں اور سنائپرز کے لیے مراکز کے طور پر استعمال کیا گیا۔
چوتھے روز بھی، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے الفارعہ کیمپ اور طمون شہر کا محاصرہ اور یلغار جاری رکھی ہے، جبکہ اس علاقے میں ان کی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر اور ڈرون آسمان میں گشت کر رہے ہیں۔