قلقیلیہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرقی علاقے اماتین میں فلسطینیوں کی ستر دونم اراضی غصب کرلی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ’’اماتین ‘‘ قصبے میں فلسطینیوں کی ستر دونم اراضی غصب کرلی۔ فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے بعد عمانوئل کالونی کی توسیع کی جائے گی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اماتین قصبے کا محاصرہ کیا اور فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی شروع کر دی۔
خیال رہے کہ اماتین قصبے میں 1200سے زائد فلسطینی رہائش پذیر ہیں جب کہ قصبے کے جنوب میں عمانویل صیہونی کالونی قائم کی گئی ہے۔ یہ صیہونی کالونی 1983ء میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ کالونی دیر استیا کے 22 دونم پر تعمیر کی گئی ہے۔ بعد ازاں دیر استیا، جین اور صافوط اور اماتین کے 1240 دونم اس کالونی میں ضم کیے گئے ہیں۔ اس کالونی میں 3200 آباد کار بسائے گئے ہیں۔