(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہےکہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتارگاڑی چڑھانے کےبعد چاقوسے حملہ بھی کیا تھا۔
صیہونی نیوز چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی نوجوان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فلسطینی باشندے نے مقبوضہ مغربی کنارےکے شہر نابلس کے جنوب میں واقع زعترہ کے قریب دو اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھانے کی کوشش کی اور اس کے بعد گاڑی سے باہرنکل کر زخمی ہونےوالے فوجی پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے ردعمل میں دوسرے فوجی نے حملہ آور پر فائرنگ کری۔
صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ٹکر کےنتیجےمیں اسرائیلی فوجی کی معمولی چوٹیں آئیں ہیں جس کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آور فلسطینی کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں ۔