(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گزشتہ کئی سالوں سے مرکزی شاہراہوں کی بندش کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلہ میں کفر قدوم کے مقام پر گزشتہ کئی سالوں سے مرکزی شاہراہ کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، قابض صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنےکیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔