(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی نیوی کی "غزہ” کے ساحل پر مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ، ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا۔
"غزہ” میں ماہی گیر کمیٹی کے سربراہ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ صبح مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت فائرنگ شروع کی جب وہ اسرائیلی حکام کی جانب سے متعین کی گئی سمندری حدود میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے ، صیہونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگیا ۔
دوسری جانب قابض فوج نے محصور شہر غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے دیر البلاح اور خان یونس میں فلسطینی زرعی زمینوں اور کسانوں، گھروں اور چرواہوں پر فائرنگ کی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کا غیر قانونی محاصرہ جاری ہے۔ غزہ کے شہریوں کو اس شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہےحتیٰ کہ مریضوں کو بھی علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔