• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی فوج کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں اضافہ

پیر 27-01-2020
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں اضافہ
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج کی جانب سے صیہونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کے خلاف  انتقامی کارروائیوں میں  غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے  ‘اسیران اسٹڈی سینٹر’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج کی طرف سے جیلوں میں قیدیوں کے خلاف مظالم میں اضافہ کردیا گیا ہے، سال کے پہلے مہینے کے دوران صیہونی فوج نے ریمون جیل میں قید 120تحریک فتح کے اسیران پر گیارہ مرتبہ چھاپہ مارتے ہوئے انھیں انتہائی ظالمانہ انداز اور غیرمناسب ماحول میں نفحہ جیل میں منتقل کیا۔

قابض فوج نے ‘مجد’ جیل کے بلاک 4 پر چھاپہ مارا اور وہاں پر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی اسیران زخمی ہوئے۔ اس بلاک میں قید 20 فلسطینی اسیران کو دوسری جیلوں میں ڈالا گیا گیا اور اس بلاک کو مکمل طورپر بند کردیا گیا۔انسانی حقوق مرکز کے مطابق عوفر جیل کے بلاک 10 اور 11 پر چھاپے مار کر کئی گھنٹے تک قیدیوں کے کمروں کی تلاشی اور ان کے سامان کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

Tags: تحریک فتحریمون جیلفلسطینی قیدینفحہ جیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.