(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری کی گردن میں گولی لگی جس کے نتیجے میں اس کی حالت خطرے میں ہے جبکہ دوسرے کی ٹانگ پر گولی مار گئی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں باب الزاویہ کے مقام پر قابض صہیونی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری کی گردن میں گولی لگی جس کے نتیجے میں اس کی حالت خطرے میں ہے جبکہ دوسرے کی ٹانگ پر گولی مار گئی ہے۔
قابض فوج نے فلسطینیوں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا ہے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ اسے القدس میں قائم عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔