(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیت المقدس کے شمالی علاقے میں صیہونی فوج کے ایک اہلکار نے ایک فلسطینی نوجوان کوگولی مار کر زخمی کردیا جبکہ دوسرا نوجوان شمالی غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے داغے گئے آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بیت المقدس کے شمالی علاقے میں بلال بن ربہ مسجد کے قریب صیہونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کردیا، زخمی کو موقع پر موجود افراد نے قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
دوسراواقع مقبوضہ بیت المقدس کے محصور شہر غزہ کے مشرقی علاقے جبالیہ میں پیش آیا جہاں صیہونی فوج نے ایک نہتے نوجوان کو آنسو گیس کے شیل سے زخمی کردیا ،
عینی شاہدین نےبتایا کہ آنسو گیس کا شیل نوجوان کے سینے پر لگا جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہوگیا ۔