(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں رات گئے چھاپہ مار کارروائیوں میں ایک بچے سمیت متعدد فلسطینی باشندوں کو اغواکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج اور صیہونی خفیہ ایجنسی کے سادہ لباس اہلکاروں نے رات گئے اور صبح سویرے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی فلسطینی باشندوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر لوٹ مارکرنے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے بیت حنینا میں صیہونی پولیس کے گشت پر پتھراؤ کے الزام میں دو نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔
مغربی کنارے میں ، قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس شہر کے شمال مشرق میں ایک محلے پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد عبداللہ عبد الرحمن نامی بچے کو اغوا کرلیا۔جینن پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں نے مہم کے دوران ایک اور بچے اور ایک نوجوان کو بھی قیدی بنا لیا ۔