(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے میں کسانوں پر فائرنگ کردی تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع سےحاصل معلومات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کےعلاقے خان یونس کےمشرقی قصبے ا لقرارا میں زرعی زمینوں پر کام میں مصروف فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
گزشتہ ہفتے بھی صیہونی فوج نے زرعی زمینوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی کسان زخمی ہوئے تھے جبکہ غزہ کی سرحد میں داخل ہوکر اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو گرفتارکرتے ہیں اور الزام عائد کرتے ہیں کہ ان فلسطینیوں کو غیر قانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے ۔