مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو 7 پولیس اہکاروں اور44 سول صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیزحرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کے دھاوؤں کے وقت اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے صیہونی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔