• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شہید دوسرا زخمی

بدھ 06-02-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
صیہونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شہید دوسرا زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی حکام نے دو فلسطینی راہ گیروں کو اندھا دھند گولیاں مار کر ایک کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں الجلمہ چوکی سے گزرنے والے دو فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی نوجوان مسلح تھے اور انہیں چوکی پر رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں ایک فلسطینی مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ الجلمہ چوکی پر متمرکز فوجیوں نے دو فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ عینی شاہدین نے دونوں فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر کے ڈائریکٹر محمود السعدی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ عبداللہ فیصل عمر الطوالبہ کے نام سے کی گئی ہے جب کہ 16 سالہ عمر احمد ابو حنانہ شدید زخمی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں فلسطینی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہید اوردوسرا زخمی ہوگیا۔

Tags: اسرائیلجسد خاکیجنینچوکیدریائے اردنشہیدصیہونیفائرنگفلسطینہلال احمر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.