رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روز المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پراسرائیلی فوج نے سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی نماز کے بعد صیہونی کالونیوں اور قابض اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹوں کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے۔