• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن ، 19 فلسطینی زیر حراست

جمعرات 11-04-2019
in فلسطین
0
صیہونی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن ، 19 فلسطینی زیر حراست
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے 19 فلسطینیوں کو گرفتارکیاگیاہے۔ ان میں بعض فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشن میں دیسی ساختہ ’’کارلو‘‘ پستول اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے گئےہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی کےہاسٹل پر چھاپے کے دوران طالب علم رہنما عمر حسین پر تشدد کیا اور بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

رام اللہ کےنواحی علاقے المزرعہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران سابق اسیر محمدعبید کو حراست میں لےلیا۔ اس کے علاوہ سابق اسیر احمد یوسف خروب کو جلزون کے مقام سےحراست میں لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کےدوران شہید جمال منصور کے بیٹے بکر منصور کو حراست میں لیا۔

جنوبی نابلس میں کفرقلیل کےمقام پر تلاشی کےدوران عبداللہ فائز المشعطی کوحراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت لحم میں الشوارۃ کے مقام پر تلاشی کے دوران سابق اسیر جمیل ابراہیم درعاوی اور محمد موسیٰ العسعس اوربیت فجار سے یوسف طاطقہ کو گرفتار کرلیا۔

Tags: اسرائیلبیت لحمچھاپےحراسترام اللہسرچ آپریشنطلباءغرب اردنفلسطینکریک ڈاؤنگرفتارمزاحمتینابلسہاسٹلہتھیاریونیورسٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.