(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں خواتین یونین کے دفتر پرچھاپہ مارا اور دفتر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے بعد کئی قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔
گزشتہ روز "الخلیل” شہر میں فلسطینی خواتین کمیٹیوں کی یونین کے صدر دفترپر اسرائیلی قابض فوج نے چھاپہ مارا اور کمپیوٹراورمتعدد دیگر آلات قبضے میں لے لیے۔
الخلیل میں خواتین کمیٹیوں کی یونین کے دفترکی عہدیدار”سارہ مطیر” نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے صبح سویرے یونین کے دفتر پر چھاپہ مارا اور کیمرے، کمپیوٹرز، ریکارڈ، اہم فائلوں اور فرنیچرکی توڑپھوڑ کے بعد بہت سی چیزیں قبضے میں لے لیں۔