(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے بئر الباشا کی مسجد کو چاروں جانب سے گھیر کر اپنے قبضے میں لےلیاجبکہ نمازیوں کو بےدخل کرنے کے بعد مسجد کے تقدس کو پامال لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج کی بھاری تعداد نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے علاقے بئر الباشا کی ایک مسجد پر اچانک دھاوا بولا ، چاروں جانب سےمسجدکو گھیرنے کے بعد مسجد میں موجود نمازیوں کو بے دخل کیا جبکہ فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا ، قابض فوج کی بھاری تعداد نے مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہونے کے بعد مسجد کے تقدس کو پامال کیا ۔
واقع میں کسی کے گرفتار ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔