علی الصبح صیہونی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں رہائشیوں کے گھروں پر دھاوا ،گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور تشدد،صہیونی افواج سے مزاحمت پر ایک فلسطینی شدید زخمی ایک فلسطینی کو اغواء کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی افواج نے علی اصبح بیت المقدس کے مختلف علاقوں جن میں "دورا "،”جبل المکبر” اور "یاطا "شامل ہیں میں گھرگھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اس دوران گھروں میں لوٹ مار کی خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، صیہونی فوج سے مزاحمت کرنے پر عبداللہ متعصم کو شدید زخمی کردیا گیا ۔
صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شہر الخلیل میں جبل المكبرکے علاقے سے ایک نوجوان کو اغواء کرلیا ، فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے پی پی سی کا کہنا ہے کہ اغواء کئے گئے نوجوان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس کی کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو اغواء اور انتظامی قید کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے جس میں صیہونی قید میں موجود اسیران بھی شامل ہیں جنہوں نے صیہونی بربریت کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز فلسطینی اسیر حسن الویوی نے 60روز سے جاری بھوک ہڑتال کواس وقت ختم کردیا جب اسرائیلی زندان میں ان کی حالت تشویشناک ہوجانے کے باعث ان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی بھوک ہڑتال کو ختم کرایا گیا