(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصی کے عہدیدار کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میںحصہ لینے کے جرم میں اس سے قبل بھی کئی بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔
اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں باب السلسلہ کے قریب ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے اسلامی تعلیم کے مرکز پرچھاپہ مارا اور وہاں پر موجود مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور القدس اوقاف کے سینیر عہدیدار الشیخ ناجح بکیرات کو گرفتار کرلیا ہے۔
لشیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میںحصہ لینے کے جرم میں کئی بار پہلے بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔اسرائیلی فوج اور پولیس روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کو دھاووں کی اجازت دیتی ہے مگر فلسطینیوں کو قبلہ اول میں عبادت کی ادائی سے روکا جا رہا ہے۔