مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ و اطلاعات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازے ’’باب الرحمۃ‘‘ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر صیہونی آباد کاروں کے دھاوؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات فراس الدبس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج، پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے باب الرحمۃ میں گھس کر مقدس مقام کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کے مقام پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ صیہونی آباد کاروں کی بھی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔