(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی گاؤں کے دو درجن سے زائد گھروں کو مسمارکرکے 80فلسطینیوں کو بے گھر کردیا۔
غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنےوالی کمیٹی کے رکن راتب الجبور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن ایک فلسطینی گاؤں کے کم سے کم 23 گھروں کو مسمار کردیا جس کے نتیجے میں 41 بچوں اور 20 خواتین سمیت کم سے کم 80 فلسطینیوں کو بے گھر کردیا ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ صیہونی فوج کی نہتےفلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں گزشتہ 7 دہائیوں سے جاری ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد ان کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔