(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا اور نوجوان کو گرفتارکرنے کے بعد اس کے بھائی کو بھی تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقد س کے قصبے سلوان کے کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران اس کے گھر میں روایتی لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 27 سالہ نوجوان عماد عبیسن کو گرفتارکرلیا۔
نوجوان کی گرفتارکے بعد قابض صیہونی فوج نے عماد عبیسن کے بھائی کوبھی تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں اور حراستی مرکز میں اس وقت 3 ہزار سے زائد فلسطینی قید اور حبس بے جا میں ہیں ان میں سے اکثریت کو اپنے جرم کے بارے میں کوئی علم نہیں جبکہ بڑی تعداد کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکیا گیا ہے۔