(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کوغیر قانونی طورپر صیہونی ریاست میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتارکیا گیا۔
صیہونی ریاست کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی سرحد سے صیہونی ریاست میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کی کوشش کرتےہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتارکیا ہے جس کو تفتیش کے لئے حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے گرفتار فلسطینی کے نام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے ۔