(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست فلسطینی صحافیوں کے خلاف اپنی دہشتگرانہ پالیسیز کے باعث دنیا میں صحافیوں کیلئے دوسرے نمبر پر سب سے خطرناک ملک قرار دیا جاچکا ہے ، قابض صیہونی فوج اور پولیس نے رواں سال فلسطینی صحافیوں پر 270سے زائد حملے اور گرفتاریاں کی جن میں سے 50 سنگین نوعیت کے تھے جس میں صحافی شدید زخمی اور ایک صحافی اپنی آنکھ سے محروم ہوا۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوج نے آج مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک فلسطین صحافی سمیت دس شہریوں کو ان کے گھروں سے اغواکرنےکے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صحافی عبدالرحمان طاہر کو بغیر کسی جرم کے گھرپرچھاپہ مارکارروائی کے دوران اس وقت گرفتارکیا تھا ۔