(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مسماری کی غیر قانونی مہم کے دوران مہندم کرنے والےفلسطینی گھر کے مکینوں کو تشددکا نشانہ بنایا جبکہ دو کو گرفتار بھی کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، قابض صیہونی حکام نے اسرائیلی فوج اور اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ گزشتہ روز صبح سویرے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں مسماری مہم کا آغاز کیا اور فلسطینی شہری ابو اشرف حمود کے ایک رہائشی مکان سمیت درجن بھر تجارتی املاک کو بغیر کسی پیشگی نوٹسز کے مسمار کرنا شروع کیا ۔ اس دوران مکینوں کی جانب سے اپنے گھروں اور تجارتی املاک کی مسماری میں مزاحمت کرنے پر اسرائیلی پولیس نے تشددکرنے کے ساتھ گھر کے دو افرادکو گرفتارکرلیا ۔