(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں فلسطینی ماہی گیروں کے لئے غیر اعلانیہ غزہ کا سمندر بند کردیا جبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی محصور شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پراس وقت فائرنگ کی جب وہ سمندری ساحل سے صرف ڈیڑھ میل کے فاصلے پر تھے ۔
صہیونی دہشتگردوں نےغیر اعلانیہ سمندر ی بندش کے بعد فلسطینی ماہی گیروں کو فائرنگ کے ذریعےواپس جانے پر مجبور کیا جبکہ غزہ کے سمندر میں تعینات صہیونی گن بوٹوں نےماہی گیری کشتیوں کا تعاقب کیا جس کے نتیجےمیں ماہی گیروں کی کشتیوں کو نقصان پہنچاہے۔