رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع نبی صالح اور ابود دیہاتوں کے مرکزی داخلی دروازے بند کر دیئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے نبی صالح اور ابود دیہاتوں کے داخلی راستوں کو بند کر دیا اور دوطرفہ ٹریفک کو نقل و حرکت سے روک دیا۔اس کے نتیجے میں نبی صالح گاؤں کے داخلی دروازے پر اسرائیلی فوج اور مقامی نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جہاں اسرائیلی فوج نے مقامی نوجوانوں پر اشک گیس کے گولے اور ربر کی گولیاں فائر کیں۔
اسرائیلی فوجی مغربی کنارے میں ہر روز فلسطینی علاقوں کی طرف جانے والی سڑکوں اور داخلی دروازوں کو بند کر دیتے ہیں اور فلسطینی شہریوں اور انکی گاڑیوں کی نقل وحرکت سے روک دیتے ہیں۔