(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فورسز نے تینوں فلسطینی خاندانوں کے آبائی گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جس کے نتیجے میں ان گھروں میں خواتین اور بچوں سمیت رہائش گزیر 28 افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت حنینا میں الاشقریہ کے مقام پر تین فلسطینی خاندانوں کے آبائی گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے زبردستی مسمار کردیا جس کے نیتجے میں گھروں میں رہائش پزیر خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 28 افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزار نےپر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی باشندے مکانات اور دیگر املاک کی تعمیر کے لیے قابض صہیونی حکام سے پیشگی اجازت لیتے ہیں مگراس کے باوجود صہیونی انتظامیہ کی طرف سے طرح طرح کے حیلے بہانے تراش کر فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کو مقبوضہ فلسطین سے بے دخل کرنا ہے۔