بیت لحم (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ’’خلہ النحلہ‘‘ کےمقام پر فلسطینیوں کی 1200 دونم اراضی غصب کرلی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں صیہونی آباد کاری کے خلاف قائم قومی مزاحمتی کمیٹی کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ حکومت نے فلسطینیوں کی 1200 دونم اراضی غصب کرلی۔
بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’’ناؤ پیس‘‘ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نجی ملکیتی اراضی پراسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کوعدالت میں چیلنج کرے گی۔