• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے ایک اور فلسطینی کا گھر مسمار کردیا

پیر 10-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نے ایک اور فلسطینی کا گھر مسمار کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 75 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی جن میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بے گھر ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی صیہونی آبادکاری کے منصوبوں پر نظر رکھنے والی تنظیم کے عہدیدار حسن برجیہ  نے بتایا ہے کہ  قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز بیت المقدس کے جنوب میں واقع خربہ بیت سکریہ شہر میں ایک فلسطینی نعمان سعد کے ملکیتی مکان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا۔

انکا کہنا ہے کہ وہ خود نعمان سعدی سے ملے اور تصدیق کی ہے کہ ان کے پا س مکان کی تمام دستاویزات ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان کےمکان کو غیر قانونی قرار دیا جس کا واضح مقصد مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آباد کاری کی توسیع کے مزید منصوبوں کو انجام دینے کے لئے فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنا ہے اور مقامی فلسطینیوں کو ملک کو چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 75 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی جن میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بے گھر ہوچکے ہیں ۔

Tags: حسن برجیہصیہونی فوجفلسطینی شہریمکان مسمارنعمان سعدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.