(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض صیہونی فوج نے آج علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں آٹھ فلسطینی نوجوانوں کواغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث آٹھ فلسطینیوں کوگرفتارکیاہے۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق قابض صیہونی فوج نے "نابلس” کےمشرقی علاقے "روجیب” میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر 23 سالہ نوجوان غازی ابو مصطفیٰ کو اغواء کیا، "الخلیل” کے علاقے "بیت کاھیل” سے دونوجوانوں کو ان کے گھروں سے اغواء کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے "الخلیل” ہی کے علاقے سے اسرائیلی زندان میں قید ناصر اور قاسم اصیفرہ کے گھروں پر بھی چھاپہ مارا جبکہ "یطہ” ، "نابلس” اور دیگر علاقوں سے فلسطینی نوجوانوں کواغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے اغواء کیئے گئے تمام فلسطینی نوجوانوں کی عمریں 25 سال سے کم ہیں ، اغواء کنندگان کے حوالے سے کوئی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں