(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے قابض صیہونی فوج نے الخلیل شہرمیں چھاپہ مارکارروئی کے دوران دو خواتین سمیت سات فلسطینیون کوگرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے رات گئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر گھروں میں لوٹ مار کی ۔
چھاپہ مارکارروئی کے دوران صیہونی فوج نے جامعہ الخضوری کی دو معلمات سمیت سات فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ، گرفتارافراد میں حالیہ اسرائیل جیل سے رہا ہونے والے احمد قیس بھی شامل ہیں جن کو انتظامی قید کی پالیسی کے تحت اسرائیلی حکام نے چھ ماہ قید کا حکم دیا تھا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے کل جامعہ الخضوری کے طالبعلم دو سگے بھائیوں کو بھی انتظامی قید کے تحت گرفتارکیاتھا