(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے اسرائیلی فوجی پر چاقوسے قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں اردنی شہری کو پانچ سال قید کی سزا سنادی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اندرون فلسطین کے شہر حیفا میں قائم اسرائیل کی مرکزی عدالت نے 23 جون 2019ء ک کو اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں 24 سالہ اردنی نژاد فلسطینی محمد عبدالفتاح مصلح کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
اخبار کے مطابق محمد عبدالفتاح مصلح نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے الخضیرہ میں بازار میں گشت کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی زخمی ہوگیا تھا ، حملے کے بعد دیگر اسرائیلی فوجیوں نے محمد عبدالفتاح مصلح کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا ۔