رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق موصولہ ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔ اس موقع پرغاصب اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
اسرائیلی فوجی، غزہ اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے فلسطینی جوانوں کو بلاسبب حراست میں لیتے اور انھیں شدید ایذائیں پہنچاتے ہیں۔
قیدیوں کے امور کے فلسطینی مرکز کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے دو ہزار اٹھارہ کے دوران پانچ ہزار سات سو، منجملہ نو سو اسّی بچوں، اور ایک سو پچہتر عورتوں کو حراست میں لیا۔