(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون کو فلسطینی قیدیوں کے ساتھ معاونت کے الزام میں دوسال قید اور 20 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اسیروں کے امور کے سربراہ نے بتایا ہے کہ قابض ریاست کی فوجی عدالت نے 17 جون 2020ءکو بیت المقدس سے حراست میں لی گئی سلوان سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون ایمان الاعور کو فلسطینی قیدیوں کی مدد کرنے کے الزام میں دو سال قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ اداکرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
ایمان الاعور کو گرفتاری کے بعدہاتھ پاؤں باندھ کر المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیاجہاں انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایمان الاعور کا کا بیٹا محمد الاعور اور شوہر عبدالمنعم الاعور بھی اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید ہیں۔