• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوجیوں کی سرپرستی میں 71 صیہونی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر یلغار

بدھ 16-01-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
صیہونی فوجیوں کی سرپرستی میں 71 صیہونی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر یلغار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آباد کاروں کا تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل منگل کو 71  صیہونی بلوائی اور اسرائیلی فوجیوں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصباح درجنوں صیہونی آباد کار پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور صیہونی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شام کے وقت متعدد صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل پراجتماعی یلغار کی۔ اس موقع پرفلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے صیہونیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگراسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پراسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

Tags: آباد کاراسرائیلاشتعال انگیزبے حرمتیرسوماتصیہونیفلسطینقبلہ اوّلمحکمہ اوقافمسجد اقصیٰیلغار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.