• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیرات کو ناقابل برداشت اذیتوں کا سامنا

جمعہ 28-12-2018
in خاص خبریں, فلسطین
0
صیہونی  عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیرات کو ناقابل برداشت اذیتوں کا سامنا
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے دامون نامی ایک عقوبت خانے میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں اور کئی اسیرات ایسی تنگ اور تاریک کوٹھڑیوں میں قید ہیں جہاں سورج کی کرن تک نہیں پہنچ سکتی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’دامون‘‘ نامی حراستی مرکز میں قید فلسطینی اسیرات کے ساتھ انتہائی توہین آمیز اور شرمناک سلوک کیا جاتا ہے۔ انہیں بنیادی ضروریات تک میسر نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دامون حراستی مرکز میں قید فلسطینی اسیرات کو بدترین انتقامی سزاؤں کا سامنا ہے۔ انہیں ناقابل برداشت اذیتوں کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حکام نے خواتین کے کمروں کے اندر کیمرے نصب کررکھے ہیں جس کے باعث خواتین ہمہ وقت خود کو نماز کے لباس میں رکھنے پر مجبور ہیں۔ کئی اسیرات کے کمرے جیل کے اسٹاف کے کمروں کے سامنے ہیں۔ اس لیے وہ خواتین کمروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتی ہیں۔ وہ سورج کی کرن دیکھنے کو بھی ترس گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ’’دامون‘‘ جیل میں پابند سلاسل فلسطینی اسیرات کی تعداد 54 ہے۔ ان میں حال ہی میں شہید کے گئے اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء مہداوی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسیرہ ثائر الدلیک، مھا ریماوی اور دیگر اسیرات شامل ہیں۔

Tags: اذیتوںاسرائیلاسیراتپابند سلاسلسزاؤںسورجعقوبت خانوںفلسطینکیمرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.