(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت طویل قید کی سزائیں سناتی ہے جس کا مقصد انہیں ان کے مقاصد میں کمزور کرکے اپنے ناجائز قبضے کو مستحکم کرنا ہے۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان آدم كايد کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکرکے 17 ماہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کی سزا سنادی۔
صیہونی فوج کے ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کا ماننا ہے کہ آدم كايد مستقبل میں اسرئیل کی سلامتی کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر اس کو قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔