(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے انتظامی حراست سمیت دیگر نام نہاد مقدمات میں زیر حراست 12 فلسطینی باشندوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوجی عدالت ‘سالم’ نے حراست میں لیے 12 فلسطینی باشندے جن میں محمد السعدی، اشرف طحاینہ، فادی زکارنہ ، محمد جعابصہ ، محمد حویل اور محمد ستیتی شامل ہیں ان کی مدت حراست میں8 دن کی توسیع کی گئی ہے، احمد نشرتی کی مدت حراست میں 10 دن اور علا بیطاوی کی حراست میں 7 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوجی عدالت نے احمد نزال کی حراست میں 12 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے جب کہ عبادہ الغول اور احمد سلاطنہ کی حراست میں 30 دسمبر تک کی توسیع کی گئی ہے جبکہ اسیر احمد نواھضہ کو دو ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔