• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی زندان میں 90 فلسطینی قیدیوں کو زنجیروں میں باندھ کر رکھا گیا

بدھ 27-03-2019
in فلسطین
0
صیہونی زندان میں 90 فلسطینی قیدیوں کو زنجیروں میں باندھ کر رکھا گیا
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں پابند سلاسل 90 فلسطینی اسیران کو رات بھر ان کی کوٹھڑیوں میں زنجیروں میں باندھ کر رکھا جاتا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے چونکا دینے والا یہ انکشاف گذشتہ روز کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل کی بیرک نمبر3 میں نوے فلسطینی اسیران کو ان کے بستروں کے ساتھ باندھ کر رکھا گیا۔

دوسری جانب اسیران کی طرف سے بہ طور احتجاج اوڑھنے اور بچھونے کے لیے دیے گئے کپڑے نذرآتش کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اسرائیلی جیلروں اور انتظامیہ نے اسیران پر زور دیا ہے کہ وہ کپڑے اور دیگر اشیاء نذرآتش نہ کریں۔

خیال رہے کہ 19 فروری سے جزیرہ النقب میں فلسطینی اسیران کو وحشیانہ مظالم اور منظم انتقامی کارراوئیوں کا سامنا ہے۔ حال ہی میں جیل میں کشیدگی اور مظالم سے تنگ آئے دو اسیران نے اسرائیلی جیلروں پر چاقو سے حملہ کرکے دو افسروں کو زخمی کردیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے قیدیوں کو مزید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے بنیادی حقوق سے انہیں محروم کردیا گیا۔

Tags: احتجاجاسرائیلاسیرانانتقامیتشددجیلجیلروںزنجیرزندانصیہونیفلسطینکشیدگیمظالمنذرآتش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.