(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں 78 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے فلسطینی کی فوری رہائی کے مطالبے کو صیہونی عدالت نے مستردکردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کی سپریم کورٹ نے مسلسل 78 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی تشویشناک حالت کے تحت فوری رہائی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسیر کو 26 نومبر تک قید میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسیر الاخرس نے اسرائیلی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسیر کا کہنا ہے کہ وہ مشکلات کے باوجود رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ ماہر الاخرس نے 79دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔