(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 2002 سے صیہونی زندان میں قید قصی عادل حمدیہ قید تنہائی کے17 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔
(پرزنرز کلب) فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کے ڈائریکٹر منتصر سمورکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 30سالہ قصی عادل حمدیہ کو صیہونی فوج نے 2002 میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ صیہونی افواج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور مکینوں کو ذدوکوب کرنے کے خلاف ہونےوالے احتجاج کا حصہ تھا۔
صیہونی فوج نے قصی عادل حمدیہ پر اسرائیلی فوج پر جان لیوا حملوں کے الزام میں انھیں 28 سال قیدکی سزا سنائی تھی، قصی عادل حمدیہ اپنی قید کے سترھویں سال میں داخل ہوگئے ہیں
واضح رہے کہ قصی عادل حمدیہ کو اس دوران کسی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے ان کے گھر والے بھی اس بات سے بے خبر ہیں کہ قصی عادل حمدیہ کس حال میں ہے