(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں اسرائیلی مجرمانہ غفلت کے باعث متعدد فلسطینی قیدی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید کم سے کم 17 قیدی صیہونی مجرمانہ غفلت کے باعث عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہونے والوں میں ‘عوفر’ جیل میں قید حسن محمد شحادہ اور الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے سلیم ادریس ‘مجد’ جیل میں قید 7 فلسطینی محمد جابر، جنین کے وائل نعیرات، عمر خرواط، وائل فنون، عماد البطران، الخلیل کے وائل الجاغوب اور نابلس کے محمود عطا اللہ شامل ہے ۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے اور پہلے قیدیوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایسے میںکرونا کی وبا قیدیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔