• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی زندانوں میں زیر حراست 6 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

جمعہ 05-04-2019
in فلسطین
0
صیہونی زندانوں میں زیر حراست  6 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں قید چھ فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاست کے مظالم اور انتقامی حربوں کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان تمام فلسطینیوں نے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں زیرحراست اسیران دائود عدوان، حسام الرزہ، محمد طبنجہ،خالد فراج، حسن العویوی اور عودہ الحروب نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 سالہ دائود عدوان کا تعلق مشرقی بیت المقدس میں العزیریہ سے ہے۔ وہ پانچ سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں 17 اپریل 2018ء کو حراست میں لیا گیا انتظامی قید میں منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے 19 مارچ کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

18 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹنے والے اسیر الرزہ ایچل جیل میں قید ہیں۔اسیر طبنجہ 28 جون 2018ء سے قید ہیں۔ انہوں نے 25 جون سے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اکتیس سالہ اسیر خالد فراج نے 11 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی جبکہ اسیر العویوی اور الحروب  نے چند روز قبل انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

Tags: احتجاجاسرائیلاسیرانانتقامیبھوک ہڑتالبیت المقدسحراستزندانصیہونیفلسطینقیدمظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.