(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند یہودی مذہبی پیشواء کی سربراہی اور صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصارمیں درجنوں صیہونی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر ایک بارپھر دھاوا، قبلہ اول کی بےحرمتی کا سلسلہ بھی جاری۔
آج صبح یہودی مذہبی پیشوا ء یہودہ گلک کی سربراہی میں درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں جن میں صیہونی طلباء و طالبات سمیت سیاسی شخصیات شامل تھیں نے صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، درجنوں یہودی آباد کاروں نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔