(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے نہتے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ، صیہونی حکام نے امام مسجد اقصیٰ پر قبلہ اول میں داخلے پر ایک ہفتے کی قابل تجدید بلا جواز پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق صیہونی پولیس نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام اور سپریم فلسطینی اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انھیں صیہونی حکام کی جانب سے قبلہ اول میں داخلے کی پابندی کے کئے جانے والے فیصلے سے آگاہ کیا ۔
صیہونی پولیس نے اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ صبری کو بغیر کسی تحریری نوٹس کے 25 جنوری تک قبلہ اول میں داخلے سے منع کرتے ہوئے تفتیش کیلئے المسکوبیہ حراستی مرکز طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام کی کارروائی الشیخ عکرمہ صبری کو گزشتہ جمعہ کو قبلہ اول کے تحفظ کے حوالے سے دیئےجانے والے خطبے پر کی گئی ہے جس میں انھوں نے صیہونی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے فلسطینیوں کو قبلہ اول کے تحفظ کیلئے متحد ہونے کا مطالبہ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ صہیونی پولیس کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کو گذشتہ عرصے کے دوران 10 بارملک سے بے دخل کیا گیا ہے۔