(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اگر حزب اللہ کو جلد نہیں روکا گیا تو تل ابیب کے پاس لبنان میں فوجی کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا جو لبنان کے لئے خطرناک ہوگا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کو پہنچائے جانے والے غیر معمولی نقصانات پر اپنے سرپرست امریکہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور تو وہ لبنان کے خلاف ایسے ہتھیار استعمال کرے گا جو اس نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیے تھے (اس کی نوعیت واضح نہیں کی گئی) ۔
اگر حزب اللہ کو جلد نہیں روکا گیا تو تل ابیب کے پاس لبنان میں فوجی کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا جو لبنان کے لئے خطرناک ہوگا۔
صیہونی ریاست نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسلحے اور ہتھیاروں کے نظام کے استعمال کے بغیر لبنان میں جنگ کو حل نہیں کر سکے گا۔ پہلے استعمال نہیں کیا تھا۔