فلسطینی قومی انیشی ایٹو کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفٰی برغوثی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کا بل پاس کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نسل پرستی پر یقین رکھتا ہے۔
جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں برغوثی نے کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینی تاریخی حقوق کو خطرے میں ڈالتا ہے اور اسرائیل کی قابضانہ پالیسی کے لئے راستہ ہموار کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ،” یہ قانون اسرائیل کی جانب سے جمہوری ریاست ہونے کے دعویٰ کی نفی کرتا ہے اور اکیسویں صدی میں نسل پرستی کی ترویج کرتا ہے۔”
برغوثی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی انسانی حقوق کی حمایت کریں اور بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین