(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ناقابل تسخیر فوج کی کارکردگی اور طاقت دنیا نے دیکھ لی ہے صیہونی طاقت کے افسانے کا وقت گزر چکا ہے صیہونی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ یہ جنگ ملکی تاریخ کی فیصلہ کن جنگ ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی جنگجو اب بھی غاصب فوج کو جہنم واصل کرنے کیلئے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں لیکن بذدل اسرائیلی فوجیوں میں بہادروں کی طرح جنگ کرنے کا حوصلہ نہیں ہے جو فضا سے بمباری کررہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ نہتے شہریوں پر فضا سے وحشیانہ بمباری اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ صیہونی دشمن کو سمجھ آگیا ہے کہ یہ اس کے اختتام کا وقت ہے۔ ناقابل تسخیر فوج کی کارکردگی اور طاقت دنیا نے دیکھ لی ہے صیہونی طاقت کے افسانے کا وقت گزر چکا ہے صیہونی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ یہ جنگ ملکی تاریخ کی فیصلہ کن جنگ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم صیہونی دشمن اور ان کے حمایتیوں کو واضح اور مختصر الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دشمن کے قیدیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو صیہونی جیلوں میں قید تمام فلسیطنیوں کو رہا کرنے کیلئے کافی ہے ہم نے پیشکش کی تھی لیکن صیہونی دشمن اپنے شہریوں کی تکلیف کم کرنے پر راضی نہیں ہوا تاہم ہم اب بھی اپنی پیشکش پر قائم ہیں لیکن اگر صیہونی دشمن کچھ اور چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں
ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ شکست صیہونی دشمن کی قسمت میں لکھ دی گئی ہے ہم نے دیکھا ہے کہ کس خوف کے ساتھ اسرائیلی فوجی ہمارے جانبازوں کا سامنا کررہے ہیں ، ہم اللہ کے فضل سے ان کو ایسی موت کا مزا چکھائیں گے جس کا ان کو تصور بھی نہیں ، صیہونی دشمن کو اپنی فوجی طاقت پر ناز تھا لیکن ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا وہ سب نے دیکھا ہم نے ان کے مرکاوا ٹینک جس کو یہ اپنی عسکری طاقت کا اہم حصہ سمجھتے تھے ہم نے اس کو تباہ کردیا۔
ابو عبیدہ نے عرب حکمرانوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ ہم آپ سے یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ اپنی فوجیں اور ٹینک فلسطینی مسلمان بچوں اور خواتین کی حرمت کے دفاع کے لیے بھیجیں لیکن نہتے شہریوں کی امداد کے پہنچے کی تو راہ ہموار کریں ، انھوں نے کہا کہ یہ ہماری اور ہمارے لوگوں کی جنگ ہے اس کو ہم اپنے جانبازوں اوراپنے اللہ کے ساتھ مقابلہ کرلیں گے اور کررہے ہیں۔