(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کی ایک صیہونی آبادکار کے ساتھ معمولی نوک جھوک ہوئی تھی جس کے بعد رات کو اس کو نامعلوم قاتلوں نے شہید کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں میں منظم انداز میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، ایک جانب صیہونی فوج فلسطینی شہریوں کو احتجاج کے دوران منتشر کرنے کے نام پر فائرنگ سے شہید کررہی ہے ایک جانب انتظامی حراست کے نام پر زندانوں میں قید کرنے کے بعد بد ترین تشددکا نشانہ بناکر جسمانی اور ذہنی معذور بنا رہی ہے تو ایک جانب نامعلوم صیہونی آبادکار فلسطینیوں کو قتل کررہے ہیں یہ تمام قتل عام ایک منظم انداز میں جاری ہے ایسا ہی ایک واقع گذشتہ روز جزیرہ نما النقب میں رھط شہر میں پیش آیا جب 23 سالہ فلسطینی نوجوان یوسف محروس ابو ستہ کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
رھط کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہادت سے کچھ دیر قبل یوسف محروس کی ایک صیہونی آبادکار سے معمولی نوک جھونک ہوئی تھی جس کے بعد اس کو شہدی کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکارو فلسطینیوں کو خفیہ طریقے سے شہید کرنے کیلئے صیہونی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی مدد حاصل کرتے ہیں
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی منظم انداز میں نسل کشی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، رواں سال کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کے حملوں میں 17 خواتین سمیت 90 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔